LIVE

کیسی لگی ؟ نسیم شاہ کا نئی جرسی پہن کر مداحوں سے سوال

ویب ڈیسک
September 20, 2022
 

نسیم شاہ نے نئی جرسی پہنے اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیسی لگی کٹ؟/فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آفیشل کِٹ پہنے  مداحوں سے رائے مانگ لی۔

نسیم شاہ نے نئی جرسی پہنے اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور  مداحوں سے سوال کیا کہ کیسی لگی کِٹ؟

اس ٹوئٹ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو جواب دیا گیا کہ گلیڈی ایٹر آپ کچھ بھی پہنیں آپ پر اچھا لگےگا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز پی سی بی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی باضابطہ رونمائی کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی تھی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا تھا ۔