ویڈیو: ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کِٹ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا— اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔

پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔ کلیش کِٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کِٹ استعمال کرتی ہے۔

پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب
پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ بھی ڈیزائن کی ہے اور اس خصوصی کِٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :