LIVE

روپے کی گراوٹ کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 21, 2022
 

فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ ایک اور دن برقرار  رہا۔

آج  انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوکر  239 روپے 65 پیسے کا ہوگیا، رواں کاروباری ہفتے میں ڈالرکا بھاؤ 2  روپے 81 پیسے کم ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 245 روپے 40 پیسےپر برقرار ہے ۔