LIVE

بھارت: شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک
September 22, 2022
 

 کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست کیرالہ میں سفاک بیٹے نے شراب کے پیسے نہ دینے پر  ماں کو  آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ ماں کو  بیٹے نے آگ لگا دی،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو  طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم  70 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے باعث ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔