LIVE

ویڈیو : سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہونے لگیں

ویب ڈیسک
September 22, 2022
 

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہونے لگیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنےآگئی۔

ٹنڈواٰلہ یار میں نصر پور روڈ پر واقع گودام میں بوریاں بھیگنے سے گندم میں پھپھوندی لگ گئی ۔

پاسکو کے سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ سےزائد بوریاں موجودہیں، پاسکو حیدرآباد  ریجن کے ہیڈ منظور علی کے مطابق ریجن میں ساڑھے 16ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی ۔

پاسکو حکام نے دعویٰ کیا کہ حیدرآباد، ٹنڈواٰلہ یار، سکرنڈ اور میرپورخاص کےگوداموں میں گندم محفوظ ہے۔