LIVE

صدیوں پرانا روٹ بحال، چین کی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی

افضل ندیم ڈوگر
September 22, 2022
 

افغانستان اور چین کے مابین تجارت کا اہم سنگ میل اور افغان معیشت کیلئے بڑی خبر ہے کہ چین سے تجارتی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی۔

چین سے روانہ ہونے والی تجارتی کارگو ٹرین کرغیزستان اور ترکمانستان سے ہوتے ہوئے صدیوں پرانے سلک روٹ استعمال کرتے ہوئے جمعرات کو تجارتی سامان لے کر چین سے افغان دارالحکومت کابل پہنچی۔

یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

افغانستان میں چین کے سفیر، امارات اسلامیہ کے اعلیٰ حکام اور  وزراء نے چین سے آنے والی تجارتی ٹرین کا استقبال کیا۔

کرغیزستان اور ازبکستان سے سلک روٹ کو استعمال کرتی ہوئی یہ ٹرین 10 روز میں افغانستان پہنچی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے اس صدیوں پرانے روٹ کی بحالی سے معیشت میں بہتری کی قومی امید ہے۔