LIVE

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

فوٹو:اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا ،ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال کا ذکرکیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیوگوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کیلئے آواز اٹھانے پر بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب انتونیو گوتریس نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

فوٹو:اے پی پی

اس کے علاوہ وزیراعظم نے  مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔

بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔