LIVE

عدالتوں سے ابھی جان نہیں چھوٹے گی: عمران خان

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی ان کی عدالتوں سے جان نہیں چھوٹے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ  کر دی، صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالو ں پر عمران خان نے کچھ کے جواب نہیں دیے، کچھ کے جواب زیرِلب دیے اور کچھ کے جواب چند الفاظ میں دیے۔

عمران خان سے ایک سوال کیا گیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی جان نہیں چھوٹنے لگی۔

عمران خان سے پوچھا گیا کہ ’ڈیپ ریگریٹ‘ اور ’ان کنڈیشنل اپولوجی‘ میں سے ہم کس کا ترجمہ کریں جس کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج میری بھی انگریزی کمزور ہے۔

معافی مانگنے یا خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ آپ کو پتہ چل جائے گا۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ  آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے تو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آپ کو ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔