LIVE

’بابر کے چلنے پر پاکستانی عوام سے زیادہ ٹیم کا مڈل آرڈر خوش ہوتا ہے‘

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ارسلان نصیر نے بابر اعظم کی پرفارمنس پر ان کو سراہتے ہوئے کنگ بابر اعظم لکھا /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

یوٹیوبر اور  اداکار ارسلان نصیر نے پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی کارکردگی اور  پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر  پر بات کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ارسلان نصیر نے بابر اعظم کی پرفارمنس پر انہیں سراہتے ہوئے کنگ بابر اعظم لکھا۔

ایک ٹوئٹ میں ارسلان نصیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے چلنے پر پاکستانی عوام سے بھی زیادہ ٹیم کا مڈل آرڈر خوش ہوتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی  بابر اور رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستانی کی تاریخی فتح پر انھیں سراہا  اور ٹوئٹ کی۔