LIVE

دھانی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے

فیضان لاکھانی
September 23, 2022
 

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرا دیا۔

شاہنواز دھانی  نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے چار اوورز میں 62 رنز دیے۔

پاکستان کی جانب سے مہنگا ترین اسپیل عثمان شنواری کے نام ہے۔

عثمان شنواری نے جنوبی افریقا کیخلاف 2019 میں چار اوورز میں 63 رنز دیے تھے۔