LIVE

لاہور قلندرز نے فلڈ ریلیف فنڈ جمع کرنے کیلئے پی ایس ایل 7 کی ٹرافی پبلک کردی

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

شہریوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوا کر سیلاب متاثرین کیلئے اپنے عطیات جمع کروائے — فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قائم اخوت فاؤنڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پی ایس ایل 7 کی ٹرافی کی رونمائی، ٹرافی کے ساتھ جو شہری تصویر لے گا وہ سو  یا سو سے زائد روپے سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کروائے گا۔

لاہور کے لبرٹی چوک پر اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ پر فنڈ ریزنگ کیلئے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو پبلک کردیا۔

رانا عاطف کا کہنا تھا کہ  شہری آئیں ٹرافی کے ساتھ سیلفی یا تصویر بنائیں اور سو یا سو سے زائد کی امداد دے کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوا کر سیلاب متاثرین کیلئے اپنے عطیات جمع کروائے۔