LIVE

ویڈیو: کتے نے بہترین اداکاری کر کے کھانا حاصل کر لیا

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

اکثر ہم نے سڑک پر موجود سگنل پر انسانوں کو بھیس بدل کر  بھیک مانگتے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کتے کو کبھی کھانے کے حصول کے لیے اداکاری کرتے دیکھا ہے؟ 

 آج ہم آپ کو جو ویڈیو  دکھانے جا رہے ہیں اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھوکا کتا سڑک پر موجود ہے، کتے نے کھانا حاصل کرنے کے لیے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے  اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

کتے نے کھانا حاصل کرنے کے لیے معذور بننے کی ایسی اداکاری کی کہ ایک راہگیر کو اس پر رحم آگیا اور  اسے کھانا دے دیا،کتا کھانا لیتے ہی اپنے قدموں پر دوڑنے لگا اور دور جا کر اسی معذور ٹانگ سے کھانا توڑ کر کھانے میں مصروف ہو گیا۔ 

ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور  بھی کردیا ہے اور صارفین کی جانب سے کتے کے لیے بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔