LIVE

عمران خان کا ساتھ کیوں دیا؟ پرویز الٰہی نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی اور بیٹے مونس الٰہی کی جانب سے عمران خان کا ساتھ دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تک محدود اس خاندان کو ماڈل ٹاؤن مقدمے میں عمر قید کی سزا ہو گی، بیرون ملک جا کر ایسا لگ رہا ہے شہباز شریف واپسی کی ٹکٹ بھی مانگیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ن لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے اسی لیے میں اور مونس نے عمران خان کا ساتھ دیا۔