LIVE

پاک انگلینڈ میچ: نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس کی فروخت کا انکشاف

عتیق الرحمٰن
September 25, 2022
 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کرنے اور خریدنے والے 11 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کے روز شیڈول تھا جس کی وجہ سے ٹکٹس کی زیادہ مانگ تھی۔

جعلی ٹکٹس لیے شائقین گیٹ پر پہنچے تو انتظامیہ کے چیک کرنے پر ٹکٹس جعلی نکلے جس پر انہیں گراؤنڈ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا اور وہاں موجود پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

عزیز بھٹی تھانے کے مطابق جعلی ٹکٹس خریدنے والے 10 جبکہ فروخت کرنے والے سدیس رضا نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے جعلی ٹکٹس بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس نے ابتدائی تحیقات کے بعد جعلی ٹکٹس خریدے والے 10 افراد کو رہا کردیا جبکہ فروخت کرنے والے شخص کے خلاف پولیس مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔