LIVE

سعوی سفیر نسیم شاہ کی صحتیابی کے خواہاں، اُردو میں بیان بھی جاری کر دیا

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

فوٹو: سعودی سفر اور نسیم شاہ 

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم شاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

 سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں'۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

 نسیم شاہ کو منگل کی شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔