LIVE

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی پلیئنگ الیون سے باہر

سہیل عمران
September 30, 2022
 

محمد حارث آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے— فوٹو: فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چھٹا میچ لاہور میں آج کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں  وکٹ کیپر محمد رضوان آرام کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پانچویں میچ میں کمر میں گیند لگی تھی جس کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہے۔