LIVE

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک
October 05, 2022
 

ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا جس میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فوج کے چیتا ہیلی کاپٹر کو حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جہاں اروناچل پردیش میں تاونگ کے نزدیک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا جس میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی جب کہ دونوں پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پائلٹ کرنل سوارب یادیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔