LIVE

سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اےکی انکوائری ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک
October 05, 2022
 

فوٹو: فائل/ اسکرین گریب

سائفر سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (عمران خان) کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلیے وفاقی تحقیقاتی کمیٹی (ایف آئی اے) کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

 انکوائری ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران ، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے شامل ہوں گے۔

خیال رہےکہ سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبرکو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔