LIVE

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، حکومت نے پیشگی اقدامات شروع کردیے

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی وجہ سے پیشگی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔