Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیرداخلہ پنجاب

فوٹو: ہاشم ڈوگر
فوٹو: ہاشم ڈوگر

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی ۔ لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے ۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لانگ مارچ ایک سیاسی مسئلہ ہے سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ جیل کے اندر شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا ۔ تشدد کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے دیکھتے ہیں بات کس طرف جاتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی خاص لیول پر یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے دی جائے ۔ اگر آپ دنیا کے کرپٹ ترین خاندان کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا چاہتے ہیں تو عوام نہیں دے گی۔

مزید خبریں :