LIVE

تھائی لینڈ: سابق پولیس اہلکارکی اسپتال میں فائرنگ سے 23 بچوں سمیت 38 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جبکہ تھائی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔ فوٹو سوشل میڈیا

بنکاک: تھائی لینڈ کے شمالی حصے میں سابق پولیس اہلکار نے اسپتال میں فائرنگ کر کے اہلیہ اور اپنے بچے سمیت 38 افراد کو قتل کر دیا۔

تھائی حکومت کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پیش آیا، افسوسناک واقعے میں  23 بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا، تھائی میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملےکا مقصد تاحال واضح نہیں، حملہ آورپرنشہ کرنےکا مقدمہ چل رہا تھا اور ایک سال پہلے اسے پولیس ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔