LIVE

کراچی میں نجی بینک کے اے ٹی ایم پر واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

افضل ندیم ڈوگر
October 06, 2022
 

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ  ایس سوسائٹی میں نجی بینک کے اے ٹی ایم پر واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

فیروزآباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے مصروف علاقے علامہ اقبال روڈ پر نادر نامی شہری نے اے ٹی ایم مشین کا دروازہ لاک کرکے رقم نکلوائی، اس دوران  مسلح ملزم کو بینک کے باہر شہری کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رقم نکال کر شہری جیسے ہی باہر نکلا ملزم نے دروازے پر ہی اسے روک لیا، ملزم نےگن دکھا کر اور ڈرا دھمکا کر شہری سے 10 ہزار روپےکی رقم لی اور فرار ہوگیا۔

ملزم کو فوٹیج میں واضح پہچانا جاسکتا ہے، شہری نے  فیروز آباد تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔