LIVE

ایتھوپین ائیرلائنز نے18 سال بعد پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

طارق ابوالحسن
October 29, 2022
 

فوٹو: فائل

افریقی ملک ایتھوپیاکی قومی ائیرلائنز نے 18 سال کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز 2004 سے پاکستان کے لیے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر رہی ہے، ایتھوپین ایرلائنز عدیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو  پروازیں چلائےگی، ساتھ ہی ایتھوپین حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹ پر آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی ہے۔

 بعض پاکستانیوں کے ایتھوپیا میں جعلی موبائل فونز اور پرفیومز فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد دو سال قبل ایتھوپیا کی حکومت نے آن آرائیول ویزا کی سہولت ختم کردی تھی، یہ سہولت اب پاکستانی سفیر کی کوششوں سے بحال ہوگئی ہے۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں ملکی ائیرپورٹس پر تعینات تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہےکہ وہ ایتھوپیا جانے والے مسافروں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی بد مزگی سے بچا جاسکے۔