LIVE

عمران خان سندھ آئیں،گدو اسپتال میں مفت علاج کی گارنٹی ہے: قادرپٹیل

وقار ستی
November 01, 2022
 

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر صحت اور  رہنما پیپلزپارٹی قادرپٹیل نےکہا کہ عمران خان جلد سندھ آئیں، سندھ میں گدو اسپتال ہے وہاں مفت علاج کی گارنٹی ہے۔

ایک بیان میں قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ تم تو سندھ کو صوبہ نہیں مانتے تھے،کیا شکل لے کر سندھ آؤ گے۔

 قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے عمران  خان کو  وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر ٹرک پرکھڑا کردیا ہے، عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری ہی کریں گے۔

خیال رہےکہ گدو مینٹل اسپتال حیدرآباد میں واقع ہے جسے اب  سرکاوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔