LIVE

’اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی منظور ہے مگر عمران کو تحقیقات کا حصہ بننا پڑے گا‘

ویب ڈیسک
November 05, 2022
 

 شوکت خانم اسپتال میں پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو جانے نہیں دیا جا رہا، عمران خان قانون کے بجائے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں: وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش بھی منظور ہے مگر عمران خان کو تحقیقات کا حصہ بننا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ہر وقت لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عمران خان تم شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور سینئر افسر کا نام لیتے ہو  مگر کوئی تحقیق اور ثبوت نہیں پیش کیے جا رہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو جانے نہیں دیا جا رہا، عمران خان قانون کے بجائے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں۔