LIVE

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 2 ہفتےکی رخصت پر چلے گئے

دعا مرزا
November 10, 2022
 

فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار  عمرہ کی ادائیگی کے لیے 14 روز کی رخصت پر چلےگئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عمرہ کے لیے 14 روز ہ رخصت منظور کرلی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پہلے ہی وفاق کو پنجاب سے اپنی خدمات واپس لینے کے لیے تحریری درخواست دے چکے ہیں اور  پنجاب حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین افسران کے نام بھی وفاق کو بھجوائے جا چکے ہیں۔