08 نومبر ، 2022
وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھاکہ فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کردیاجائے لیکن انہیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پرحملےکےبعدفیصل شاہکارنےآئی جی پنجاب کےطورپرکام کرنےسےمعذرت کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نےفیاض دیوکوآئی جی پنجاب تعینات کرنےکی سفارش کررکھی ہے۔