پاکستان
Time 09 نومبر ، 2022

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی اجلاس، آئی جی کو دعوت نہ دی، معطل سی سی پی او باوردی شریک

اجلاس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو مدعو نہ کیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر معطل ہونے کے باوجود یونیفارم پہن کر میں اجلاس موجو د تھے — فوٹو: فائل
اجلاس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو مدعو نہ کیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر معطل ہونے کے باوجود یونیفارم پہن کر میں اجلاس موجو د تھے — فوٹو: فائل

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لانگ مارچ کے سکیورٹی اجلاس میں آئی جی پنجاب کو شرکت کی دعوت نہ دی گئی جبکہ سی سی پی او لاہور معطل ہونے کے باوجود باوردی اجلاس میں موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو مدعو نہ کیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر معطل ہونے کے باوجود یونیفارم پہن کر  اجلاس میں موجود تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویزن ذرائع کے مطابق معطل ہونے کے بعد پولیس آفیسر یونیفارم نہیں پہن سکتا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی سی سی پی او لاہور کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔

ادھر آئی جی پنجاب اپنی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا خط لکھ چکے ہیں مگر تاحال انہوں نے چارج نہیں چھوڑا، ابھی تک اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے مطابق آئی جی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس عہدے پر کام کرنا ممکن نہیں، آئی جی اپنے دفتر بھی نہیں آئے، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا تاہم معطل سی سی پی او کی شرکت پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید خبریں :