LIVE

اداکارہ صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
November 15, 2022
 

اداکارہ صبر قمر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے فینز کو آگاہ کیا/ فوٹو فائل

پاکستان سمیت بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ صبر قمر  کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔

اداکارہ صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک  خبر کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

اداکارہ  نے  انسٹاگرام پر اسٹور ی شیئر کی جس پر 'انا اللہ وانا الیہ راجعون' درج ہے اور اس کے نیچے صبا قمر نے اپنے بھائی  کے لیے  مُنا لکھا۔


اسکرین گریب

اس خبر کی تصدیق صبا قمر کی منیجر مشل چیمہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے، مشل  نے اپنی  انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ 'یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے فینز سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ' سب مرنے والے کیلئے دعائے مغفرت کریں، اللہ سبحان تعالیٰ  مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ  ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔'