کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 223.17 ر وپے ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 222.67 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 1.52 روپے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.64 روپے تھا۔