LIVE

توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کراچی پہنچ گئی، معروف واچ شاپ کے مالک سے پوچھ گچھ

طارق ابوالحسن
November 18, 2022
 

تحقیقات کیلئے جب بھی ضرورت ہو تعاون کریں: کسٹمز حکام کی معروف تاجرکو ہدایت— فوٹو:فائل

توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق صدر کی ایک معروف واچ شاپ کے مالک و معروف تاجرکوحراست میں لےلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کسٹمز انٹلیجنس نے کی ہے، شاپ مالک سے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت میں کردارسے متعلق تفتیش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد شاپ مالک کو رات گھر جانے کی اجازت دے دی گئی اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کیلئے جب بھی ضرورت ہو تعاون کریں۔