LIVE

بیٹی کی منگنی پر عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
November 20, 2022
 

بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامر خان کی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اسکرین گریب

بالی وڈ  کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی منگنی پر ان کی فلم کے مشہور گانے’ پاپا کہتے ہیں ‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامر خان کی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان کو شلوار قمیض پہنے  مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عامر خان کی بیٹی آئرا نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر نوپور نے منگنی کرلی تھی،جس میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔