عامر خان کی بیٹی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے فٹنس ٹرینر اور اپنے  قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرا اور نوپور کی منگنی کی تقریب آج ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں عامر خان  ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر  اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

 آئرا خان نےگزشتہ سال نوپور شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

 آئرا عامر خان اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

مزید خبریں :