LIVE

دلہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی

ویب ڈیسک
November 20, 2022
 

لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی: دلہے کا الزام— فوٹو:فائل 

بہاولپور میں دلہا اورباراتیوں سے تلخ کلامی پر موقع پر موجود لڑکے سے دلہن کا نکاح کراکر رخصت کردیا گیا۔ 

دلہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔