LIVE

آذر بائیجان نے پاکستان کیلئے چاول کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کردی

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

چاول کی درآمد پر 5 سال کیلئے ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ہے: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

برادر اسلامی ملک آذر بائیجان نے پاکستان کیلئے چاول کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔

آذربائیجان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چاول کی درآمد پر 5 سال کیلئے ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ہے۔

آذر بائیجان پاکستان سے چاول کی درآمد کو بڑھائے گا اور آذر بائیجان نے پاکستان کو فیصلے سےآگاہ کر دیا۔