LIVE

پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
November 24, 2022
 

پاکستانی حکام سے پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے، ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے: ایسٹر پریز/ فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ متاثر طریقے سے امداد دینا چاہتاہے، اسی لیے متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ریکوری پلان کی بروقت تیاری بھی ضروری ہے۔