LIVE

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک
November 24, 2022
 

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے— فوٹو: عالیہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر و اداکار رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔

اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ  نے مزید بتایا کہ یہ نام راحا ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت معنی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے مزید بتایا کہ یہ نام راحا ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت معنی ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔‘

خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔