LIVE

فیفا ورلڈکپ: نیمار انجری کا شکار،کیا آئندہ میچز کھیل سکیں گے؟

ویب ڈیسک
November 25, 2022
 

میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے پر برازیلین کھلاڑی نیمار کے پاؤں میں موچ آئی — فوٹو: گیٹی امیجز

لوسیل: فیفا ورلڈ کپ میں سربیا کے ساتھ میچ کے دوران برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار کے پاؤں میں موچ آگئی۔

میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے پر برازیلین کھلاڑی نیمار کے پاؤں میں موچ آئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ برازیلین کھلاڑی نیمارکی ایم آرآئی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، تاہم آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ میچ میں سربیا کو 0۔2 سے شکست دے دی تھی۔