LIVE

ٹیسٹ سیریز اس ٹیم سے ہے جس نے کھیلنے کا طریقہ بدلا: شان مسعود

ویب ڈیسک
November 25, 2022
 

 ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو ہر ٹیم کی ہوتی ہے: قومی کرکٹر کی گفتگو/فوٹوفائل 

قومی کرکٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہو گی۔

سوشل میڈیا پر شان مسعود کی قومی کرکٹرز کو دیے گئے عشائیے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند روز بعد انگلینڈ سے شروع ہونے والی سیریز پر بھی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ہم راولپنڈی جاکر وہاں کی کنڈیشنز دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ وہاں کی پچ کیسی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی کیونکہ ہم ایک ایسی ٹیم سے کھیل رہے ہیں جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا طریقہ تبدیل کیا۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3  ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی،  جس کے لیے انگلش ٹیم 27 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔