LIVE

ملک میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

ویب ڈیسک
November 26, 2022
 

ملک میں اس وقت ڈیزل کا 15 دن کا اسٹاک موجود ہے، گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ملک میں ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔

ذرائع کاکہناہےکہ ملک میں اس وقت ڈیزل کا 15 دن کا اسٹاک موجود ہے، گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی درآمدات بھی آرہی ہیں اور پی ایس او ڈیزل درآمد کے لیے ٹینڈربھی کھول چکا ہے جب کہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کر رہی ہیں، اس لیے دسمبرکے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔