LIVE

جس دن عمران خان نےکہا اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس کا اعلان

ویب ڈیسک
November 26, 2022
 

 تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، مشاورت کے بعد جلد اعلان ہوگا: عمران خان کا جلسے سے خطاب— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ردعمل میں مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 27 جولائی کواللہ پاک نے سرخروکرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہےہیں اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جس دن عمران خان نےکہا اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑدی جائے گی۔