LIVE

قطر جرمنی کو 15 سال تک ایل این جی فراہم کرےگا، معاہدے پر دستخط ہوگئے

ویب ڈیسک
November 29, 2022
 

قطر سے جرمنی کو ایل این جی فراہمی کے معاہدے پرعمل درآمد سال 2026 میں شروع ہوگا— فوٹو: رائٹرز

قطر نے جرمنی کو 15 سال تک گیس دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

گیس معاہدہ قطر انرجی اور امریکی کمپنی کونکو فلپس کے درمیان طے پایا جس پر قطر کے وزیرتوانائی اورقطر انرجی کے سی ای او سعد بن شریدہ الکعبی نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت قطر  جرمنی  کو 15سال تک ایل این جی فراہم کرے گا اور جرمنی کو سالانہ 20 لاکھ کیوبک ٹن مائع گیس فراہم کرے گا۔

قطر سے جرمنی کو ایل این جی فراہمی کے معاہدے پرعمل درآمد سال 2026 میں شروع ہوگا۔

گیس امریکی کمپنی کونکو فلپس کو فروخت کی جائے گی جو جرمنی پہنچائے گی۔