LIVE

نواز شریف، مریم اور خاندان کے دیگر افراد واپس لندن پہنچ گئے

ویب ڈیسک
November 30, 2022
 

شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہواتھا— فوٹو: فائل

لندن: نواز شریف اور مریم نواز  یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔

خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائیرپورٹ واپس آئی۔

شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہواتھا۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔