21 نومبر ، 2022
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا، اب فیملی سیر و تفریح کیلئے یورپ کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔
خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔