LIVE

چینی صدر شی جن پنگ کا اگلے ماہ سعودی عرب کے دورے کا امکان

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

فوٹو: فائل

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے اگلے ماہ سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب 9 دسمبر کو چین، عرب سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جبکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کے 7 دسمبر کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے کا امکان ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں کے تنازع پر امریکا، سعودی عرب تناؤ کے ماحول میں چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔