LIVE

ہوسکتا ہے پارٹی میں بعض کی رائے ہو کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں: فواد

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف 20 مارچ سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔

امریکی سفیر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں۔