LIVE

عمران خان سے مونس کی ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گفتگو

ذیشان بخش
December 02, 2022
 

عمران خان اور مونس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مونس الٰہی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مونس کی ملاقات کے بعد فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق قانونی آپشنز پربریفنگ دی۔