LIVE

بھارت: پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرتے پکڑے گئے

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

گزشتہ ماہ پولیس کی تین گاڑیوں سے کم از کم 250 لیٹر ڈیزل چوری کیا گیا تھا : پولیس/ فائل فوٹو

بھارت میں پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیش آئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس کی تین گاڑیوں سے کم از کم 250 لیٹر ڈیزل چوری کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے نتیجے میں دو کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ کیس میں مزید تحقیقات میں 3 پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پانچوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔