LIVE

کراچی: 12 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، پولیس مفرور چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

جناح اسپتال میں 12 سال کی بچی کی لاش لائی گئی ہے جس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی: جناح اسپتال میں 12 سال کی بچی کی لاش لائی گئی ہے جس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال کے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے لایا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی، بچی کی لاش دوپہر دوبجے بریگیڈ تھانے کا انویسٹی گیشن آفیسر اسپتال لایا۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کرانے پر زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچی کا والد پارک میں چوکیدار ہے، بچی کی بڑی اور چھوٹی بہن اسکول گئی ہوئی تھی، بچی گھرمیں اکیلی تھی، بچی کا قتل ہونے کے بعد سے چاچا بھی غائب ہے، مقتولہ بچی کے چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔