LIVE

مہنگائی کا ٹھہراؤ سے بڑھنا خطرناک قرار، بھارت نے شرح سود بڑھا دیا

ویب ڈیسک
December 07, 2022
 

مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ بدستور ہے، معاشی نمو کا تخمینہ 7 فیصدسےکم کرکے6.8 فیصدکیاگیاہے: گورنرآربی آئی شکتی کانت/فوٹوفائل

ریزرو بینک آف انڈیا  نے مہنگائی ایک ہی ٹھہراؤ کے ساتھ بڑھنے کو خطرناک قراردیتے ہوئے شرح سود بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شرح سود 6.25 فیصد ہے تاہم اب مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود  35 بیسسز  پوائنٹس بڑھا دیا گیا ہے۔

خبر  رساں ایجنسی کے مطابق  بھارت میں مہنگائی  ریزرو بینک آف انڈیا کے ہدف 2 سے 6 فیصد بینڈ کی اوپری سطح کے قریب تر ہونے پر 6 رکنی پالیسی کمیٹی کے 5  ممبران نےشرح سود اضافےکی حمایت کی ہے۔

گورنر آربی آئی شکتی کانت کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا ٹھہراؤ سے بڑھنا خطرناک ہے تاہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، معاشی نمو کا تخمینہ 7 فیصدسےکم کرکے6.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔